Latest Head Line

world Cup 2015

free web site traffic and promotion

Saturday, 28 February 2015

ترکی میں بیوی سے محبت نہ کرنے پر شوہر کو جرمانہ



ترک اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ترکی کی عدالت میں ایک جوڑے نے ایک دوسرے پر بےعزتی کرنے کے الزامات عائد کر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ سماعت کے دوران بیوی کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر اکثر گھر سے چلا جاتا تھا، ایک دن اس کے شوہر نے کہا کہ ’’اسے مجھ سے محبت نہیں ہے‘‘۔ شوہر کی یہ بات سن کر وہ جذباتی طور پر تباہ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب شوہر کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی اسے اکثر و بیشتر گالیوں اور بددعاؤں سے نوازتی رہتی ہے۔
عدالت نے دونوں کا موقف سننے کے بعد اپنے فیصلے میں کہا کہ دونوں ہی ایک جتنے برے ہیں لیکن شوہر کا اپنی بیوی سے محبت نہ ہونے کا دعوی ’جذباتی تشدد‘ کے مترادف ہے جس پر اسے اپنی بیوی کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

Friday, 20 February 2015

imran khan




سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ 14-2013  کے دوران ملکی اشرافیہ نے دبئی میں 430 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جبکہ وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے امریکا، یورپ اور خلیجی ممالک میں جائیداد، بینک اکاؤنٹس اور زیورات پڑے ہیں جبکہ دونوں بڑی جماعتوں کے سربراہان نے اپنی غیرقانونی دولت بچانے کے لئے گٹھ جوڑ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کی جانب سے 859.7 ملین امریکی ڈالر سوئس بینکوں میں جمع کرائے گئے جبکہ حکمراں جماعت نے سوئس بینک میں آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کے 60 ملین ڈالر واپس لانے کے لئے اب تک کچھ نہیں کیا۔
عمران خان نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارپر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ پر موجود ہے کہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے دبئی اکاؤنٹ میں 40 لاکھ امریکی ڈالر منتقل کئے تھے جو کہ ٹیکس سے بچنے کے لئے منتقل کئے گئے جبکہ انہوں نے ایف بی آر کو بھی پیسے واپس لانے سے روک دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاستدانوں کو اپنے اثاثے اور بیرون ملک موجود جائیداد ظاہر کرنی چاہیئے اور وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری سے اس کا آغاز ہونا چاہیئے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد تمام پاکستانیوں کے اندرون اور بیرون ملک اثاثے ظاہر کر کے دکھائے گی اور  صرف لوٹی گئی رقم واپس نہیں لائے گی بلکہ ملک میں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں گے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔